وفاقی بجٹ تاجر کش اور عوام دشمن ،مسترد کرتے ہیں ،جماعت اسلامی ضلع بہاول پور
جمعہ 12 جون 2015 20:12
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پورڈاکٹر محمداشرف،نائب امیر سید مقصود الحسن بخاری اور تاجر رہنما چوہدری شاہد حسن نے پاکستان کے وفاقی بجٹ برائے سال2015-16کومسترد کرتے ہوئے اسے تاجر کش اور عوام دشمن بجٹ قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت اپنی معاشی پالیسیوں اور اہداف کی کامیابیوں کے بلندوبانگ دعوؤں کی آئے روز کی تکرار سے نہیں تھکتی لیکن اس نے موجودہ بجٹ کی صورت میں ایک ایسابجٹ پیش کیا ہے جسے سرکاری ملازمین، امیر،غریب،تاجر،صنعت کار اور مزدور کسان سب نے یکساں مستردکیا ہے۔
پورابجٹ ماضی کے تمام بجٹوں کاچربہ اور اعدادوشمار کاگورکھ دھنداہے جس نے ملک وقوم کے معاشی مسائل میں بے پناہ اضافہ اور اقتصادی ترقی کے خواب کوزائل کرکے رکھ دیا ہے۔(جاری ہے)
تعلیم وصحت جیسے عوامی مفاد کے دونوں اہم شعبوں سے چشم پوشی،ٹیکسوں کی بھرمار،ٹیکس نیٹ ورک میں توسیع کاکوئی موثر اور قابل عمل مکینزم کوپیش کرنے میں ناکامی،چھوٹے تنخواہ یافتہ طبقے کے مشاہرہ و معاوضہ سے شرمناک حد تک عدم التفات اس کے برعکس سیکرٹریوں اور بیوروکریٹس کے معاوضوں اور مراعات میں سوفیصد اضافہ مزدوروں اور کسان جو آج کل سڑکوں پر سراپااحتجاج ہیں۔
ان کے مسائل اور بہبودسے اغماض اور ایسے دیگرغیر حقیقت پسندانہ فیصلوں اور اقدامات نے بجٹ کی دستاویزکوغریب طبقے کیلئے ڈیتھ وارنٹ کی مانند بناکر رکھ دیا ہے۔اس فنانس بل کی منظوری سے قبل اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو اس کے بعد عوام سڑکوں پر سراپااحتجاج ہوں گےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.