فیصل آباد، رمضان المبارک کے دوران ہرٹاؤن میں دو دو دسترخوان لگانے کا فیصلہ
ہفتہ 13 جون 2015 13:15
فیصل آباد ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) رمضان المبارک کے دوران فیصل آباد کے اقبال ٹاؤن ، لائلپورٹاؤن، مدینہ ٹاؤن ، جناح ٹاؤن سمیت ہرٹاؤن میں دو دو دسترخوان لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ تمام ٹاؤنز میں دسترخوانوں کے اہتمام کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں نیز مخیر حضرات اور صاحب ثروت افراد کے تعاون سے سحر وافطار کے اوقات میں لگائے جانیوالے مذکورہ دسترخوانوں سے بڑی تعداد میں غریب اور مستحق افراد مستفید ہوسکیں گے۔
سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں کمشنر و ڈی سی او فیصل آبادکی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد کے چاروں ٹاؤنز میں ضلعی انتظامی حکام کی زیر سرپرستی مجموعی طور پر آٹھ دسترخوان لگائے جائیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ ان دستر خوانوں پر بہترین معیار کی سحری و افطاری کاانتظام ہوگا اس لئے ایسے غریب ، نادار ، مفلس ، بے سہارا، مستحق افراد جو اپنی گرہ سے ماہ صیام کے دوران روزہ رکھنے یاافطار کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں وہ بلاجھجک و بلاامتیاز ان دستر خوانوں کے ذریعے سحری وافطاری کرسکیں گے۔
انہوں نے بتایاکہ اگر صاحب ثروت افراد اور مخیرحضرات دل کھول کرتعاون کریں تو ان عوامی دستر خوانوں کی تعداد میں اضافہ بھی کیاجاسکتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.