ٹیسٹ میں دو ٹرپل سنچریز ‘ون ڈے میں 21 سنچریز سکور کی ہیں‘تمام فارمیٹس کا بادشاہ ہوں‘اپنے انٹرنیشنل کیریئر بارے سنجیدگی سے منصوبہ بندی کررہا ہوں‘ویسٹ انڈیز واپسی پرکوچ اور بورڈ سے بات کرونگا
ویسٹ انڈین کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا بیان
ہفتہ 13 جون 2015 13:44
لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ویسٹ انڈین کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کہتے ہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ کرس گیل ٹی ٹوینٹی کا بادشاہ ہے، یہ ہے اور وہ ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ میں ٹیسٹ کرکٹ کا بھی بادشاہ ہوں۔ میں نے ٹیسٹ میں دو ٹرپل سنچریز سکور کی ہیں۔ ون ڈے میں 21 سنچریز سکور کی ہیں ، اس لئے میں تمام فارمیٹس کا بادشاہ ہوں۔ کرس گیل جو ان سمر سیٹ کی جانب سے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں، ان دنوں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے حوالے سے سنجیدگی سے منصوبہ بندی کررہے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز واپسی پر اس بارے میں کوچ اور بورڈ سے بات کریں گے۔
کرس گیل نے فی الحال سمر سیٹ کی جانب سے تین میچز میں شرکت کی ہے جہاں ان کا بالترتیب سکور92رنز، 151رنز ناٹ آوٴٹ اور85رنز ناٹ آوٴٹ رہا ہے۔(جاری ہے)
مجموعی طور پر کرس گیل تاحال170گیندوں پر 328رنز بنا چکے ہیں جن میں29چھکے شامل ہیں۔ رواں سیزن میں شامل کسی بھی کھلاڑی کے انفرادی سکور کے مقابلے میں یہ تین گنا زیادہ سکور ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کرس گیل اب ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے کے خود کو کاوٴنٹی کرکٹ تک محدود کردیں گے تاہم وہ کہتے ہیں کہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی دونوں ہی ضروری ہیں۔
کرس گیل کے مطابق درحقیقت آج کے دور میں ٹی ٹوینٹی کرکٹ ہی لوگوں کو دوبارہ ٹیسٹ میچز دیکھنے کیلئے بھی میدان میں لارہی ہے اور یہ خوش آئند ہے۔ ان کے مطابق تینوں فارمیٹس کی اپنی اپنی جگہ اہمیت ہے اور اس لئے وہ تینوں ہی فارمیٹس میں شاندار کھیل پیش کرتے اور تینوں میں خود کو بہترین سمجھتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.