شہر میں رنگدار شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ‘ سی ٹی او لاہور
ہفتہ 13 جون 2015 14:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ شہر میں سکیورٹی اور امن وامان کیلئے رنگدار شیشوں،غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔انہوں نے ایس پیزاور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کےئے جائیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ عوام کی مدد،راہنمائی اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔(جاری ہے)
ٹریفک قوانین کی پاسداری اورشہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے رنگدار شیشوں والی اورمشکوک گاڑیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کریں اور وارڈنز کو بریف کریں کہ انسدادی کارروائی کے دوران شہریوں سے نرمی سے پیش آئیں تاہم قانونی کارروائی بھی یقینی بنائیں ۔طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں سے از خود بلیک پیپرز اتارکر قانون پسند اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.