الیکشن ٹربیونل نے این اے122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت پرنادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، سپلیمنٹری رپورٹ سے متعلق فیصلہ 15 جون کو سنایا جائے گا
ہفتہ 13 جون 2015 16:14
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے این اے122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت پرنادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا، سپلیمنٹری رپورٹ سے متعلق فیصلہ 15 جون کو سنایا جائے گا۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو این اے 122 میں دھاندلی کس کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل نے چیئرمین نادرا عثمان مبین پر جرح کی، جس میں انہوں نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نادرا کو ٹربیونل کی مشاورت کے ساتھ اعتراضات کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا لیکن نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ میں حقائق ہی مسخ کر دیئے، ٹربیونل چیئرمین نادرا کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔
سردار ایاز صادق کے وکیل اسجد سعید نے کہا کہ نادرا کی رپورٹ حقائق پر مبنی ہے، رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، دونوں وکلاء کے ریمارکس بننے کے بعد جسٹس کاظم ملک نے کہا کہ سپلیمنٹری رپورٹ کی حیثیت کا فیصلہ میں کروں گا، میں نے نادرا کو سپلیمنٹری رپورٹ تیار کرنے کا حکم نہیں دیا فیصلہ کرلیاگیا ہے، سپلیمنٹری رپورٹ پر فیصلہ 15جون کو سنایا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.