بلوچستان تیرہ تحصیل پراجیکٹ کے تمام ملازمین 23 ماہ سے کی تنخواہوں سے محروم ،گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل
ہفتہ 13 جون 2015 17:27
جھل مگسی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بلوچستان تیرہ تحصیل پراجیکٹ کے تمام ملازمین 23 ماہ کی تنخواہوں سے محروم ،ملازمین کے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے، ملازمین کسمپرسی میں زندگی گزارنے لگے،وزیراعلی ، چیف سیکرٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل۔ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر جھل مگسی اور گنداواہ کے ملازمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی فنی تعلیم کیلئے تیرہ تحصیل پروجیکٹ کے نام سے 13تحصیلوں میں 2012 ء میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر قائم کئے تھے اور ان ٹریننگ سنٹروں سے سینکڑوں کی تعداد میں بے روز گار نوجوانوں نے ہنر حاصل کر کے روزگار شروع کیا ہے۔
مگر نا معلوم وجوہات کی بنا پر 23ماہ سے محکمہ لیبر مین پاور بلوچستان اور نیوٹیک نے تمام سنٹروں کے ملازمین کی تنخواہیں بند کر دی ہیں جو ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے۔(جاری ہے)
تنخواہوں کی بندش سے ملازمین کے گھروں کے چولھے بجھ گئے ہیں دکانداروں نے انھیں قرض دینا بھی بند کر دیا ہے ملازین جائیں تو کہا جائیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں جب بھرتی کیا گیا تو انھیں نیو ٹیک اور محکمہ لیبر مین پاور کی جانب سے تسلی دی گئی کہ انھیں جلد ریگولر کیا جائیگا، مگر افسوس ریگولر تو نہیں کیا گیا جو کہ ملازین کو پانچ سے 9ہزار تنخواہ دی جارہی تھی وہ بھی 23 ماہ سے بغیر کوئی وجہ بتائے بند کر دی گئی ہے۔
انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ چیف سیکریٹر بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ انھیں فوری طور پر تنخواہیں ادا کر کے تیرہ تحصیل پروجیکٹ کے ملازمین کے مستقلی کے آرڈر کئے جائیں تاکہ ان کا مسئلہ حل ہو اور بے روز گار نوجوان بھی فنی تعلیم حاصل کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.