وفاقی بجٹ غیرمتوازن ہے ، منصوبے کو ملاکنڈڈویژن سے منسلک کیاجائے،صاحبزادہ یعقوب
ہفتہ 13 جون 2015 19:09
لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ضلع دیرلوئرسے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ محمدیعقوب نے وفاقی بجٹ کو غیرمتوازن قراردیتے ہوئے اکنامک کاریڈور منصوبے کو ملاکنڈڈویژن سے لنک کرانے کا مطالبہ کردیا،جبکہ ممبرقومی اسمبلی نے سوئی گیس کی فراہمی کے لئے ابتدائی مرحلے میں 35 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کردیا،ہفتہ کوتیمرگرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ محمدیعقوب نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں،جبکہ سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں ساڑے سات فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابرہے،کم ازکم تنخواہوں میں پندرہ فیصداضافہ کیاجائے،انھوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں تعلیم اورصحت کے لئے انتہائی قلیل فنڈز رکھے گئے ہیں،جماعت اسلامی کے مطالبہ ہے کہ تعلیم اورصحت کے لئے جی ڈی پی میں چارچارفیصدرقم مختص کی جائے،انھوں نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہارکیاکہ وفاقی حکومت ہرسال پاکستان سپیشل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہرصوبے کو اپناحصہ دیتاہے لیکن صوبہ خیبرپختونخواہ کو گزشتہ دوسال کا پی ایس ڈی پی کا حصہ نہیں دیاگیا،انھوں نے خیبرپختونخواہ کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ دینے سمیت این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبے کو اپناپورا حصہ ادائیگی کا مطالبہ کیا،ممبرقومی اسمبلی نے سمندر پارپاکستانیوں اورخصوصاً سعودی عرب میں ضلع دیرکے محنت کش افرادکے ساتھ نامناسب رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کا مطالبہ کیا،انھوں نے کہاکہ ضلع دیر دوسرے اضلاع کے نسبت پسماندہ اور سیلاب اوراپریشن سے بری طرح متاثر ہواہے ،لہٰذا وفاقی حکومت ترقیاتی مد میں ضلع لوئردیرکو خصوصی پیکیج میں شامل کیاجائے،ممبرقومی اسمبلی نے ثمرباغ اورلعل قلعہ میں 132 کے وہ بجلی گریڈ اسٹیشن پر کام کا اغاز غیرضروری تاخیری حربوں پر شدید غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے فوری طورپر کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا،ممبرقومی اسمبلی نے کہاکہ عوامی مشکلات کے پیش نظرلعل قلعہ ،منڈااورتالاش میں نادارافس قائم کئے جائیں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.