صوابی میں بر ما کے مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری
ہفتہ 13 جون 2015 19:09
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ضلع صوابی میں بر ما کے بدھ مت کے پیروکاروں کا نہتے معصوم مسلمانوں کی نسل کشی ان پر مظالم ڈھانے اور بر بریت کے خلاف عوام کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کالو خان ، چھوٹا لاہور اور ٹوپی میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے مظاہرین سے مولانا محمد آمین ، سید علی شاہ گیلانی ، حاجی گوہر جمال ، محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ ، مولانا سرور احمد، حاجی طفیل ، زیبار خان ، مولانا عبدالسلام اور مولانا روشن زیب وغیرہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج مسلم حکمران کے بے اتفاقی کے سبب دنیا بھر میں مسلمان عالمی کفر کے مظالم کا شکار ہیں۔
بدھ مت کے پیروکار دین اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں ان کے مظالم کا راستہ روکنے کے لئے مسلمان حکمران بر ما کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے اپنا کر دار ادا کریں دریں اثناء بزرگ عالم دین اور جے یو آئی کے سر پرست اعلیٰ مولانا حمد اﷲ جان باباجی ، ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ،ضلع بھر کے علماء کرام اور آئمہ کرام نے بر ما کے مسلمانوں پر ڈھائے گئے ظلم و ستم کی شدید مذمت کر تے ہوئے اقوام متحدہ ، مسلم حکمرانوں اور خصوصاً حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم و بر بر یت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اُٹھا کر ان مظلوموں کی مدد اور تعاون کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.