کے پی کے میں بلدیاتی عہدوں کی نامزدگیوں کیلئے تحریک انصاف نے بورڈ تشکیل دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 22:42

کے پی کے میں بلدیاتی عہدوں کی نامزدگیوں کیلئے تحریک انصاف نے بورڈ تشکیل ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی عہدوں کی نامزدگیوں کیلئے تحریک انصاف نے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیاتی عہدوں کی نامزدگیوں کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ ضلعی ناظمین اور ٹاوَن ناظمین کی نامزدگی کرے گا۔ بورڈ کے سربراہ شاہ محمود قریشی ہوں گے۔ بورڈ کے دیگر ممبران میں جہانگیر ترین، اسد عمر، اسد قیصر ، عاطف خان، شاہ فرمان شامل ہوں گے۔ بورڈ ناظمین کے امیدواروں کا انٹرویو لے کر حتمی لسٹ سے چئیرمین عمران خان کو مطلع کرے گا۔