پاکستان پیسوں کے لیے نہیں بلکہ کرکٹ روابط کو بہتر بنانے کے لیے گئے تھے، سکندر رضا
اتوار 14 جون 2015 13:48
ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستانی نژاد زمبابوین بیٹسمین سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پیسوں کے لیے نہیں بلکہ کرکٹ روابط کو بہتر بنانے کے لیے گئے تھے، شائقین نے ناقابل یقین انداز سے استقبال کیا، قذافی اسٹیڈیم میں ہماری بھی میزبان پلیئرزکے برابر حوصلہ افزائی ہوئی، اگر دوبارہ جانے کا موقع ملا تو پہلا کرکٹر ہوں گا جو بغیرہچکچاہٹ کے ہاں کہوں گا۔
ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستان جاکر کتنے پیسے کمائے یہ اہمیت نہیں رکھتا، اصل بات تو یہ ہے کہ وہاں جاکر ہم نے کیسی کرکٹ کھیلی اور میزبان شائقین نے ہمارا کیسا استقبال کیا، سچی بات تو یہ ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے ایسا ہی محسوس ہو رہا تھا جیسے اپنے ملک میں کھیل رہے ہیں، میدان میں موجود شائقین جتنے نعرے اپنی ٹیم کے لیے لگاتے اتنے ہی ہمارے حق میں بھی ہوتے، اسٹینڈز میں زمبابوین پرچم اور نعروں میں” زمبابوے“ ”زمبابوے“ کی گونج سن کر یقین نہیں آرہا تھا کہ کہیں اور کھیل رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.