’سوڈان کے صدر کو گرفتار کر لیا جائے‘ عالمی عدالت کا جنوبی افریقہ سے مطالبہ
عمر البشیر دارفور تنازع میں ہونے والے جنگی جرائم کے الزام میں مطلوب ہیں
اتوار 14 جون 2015 15:47
خرطوم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔) بین الاقوامی عدالتِ جرائم نے جنوبی افریقہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایفریقن یونین سمٹ میں شرکت کے لیے ملک میں موجود سوڈان کے صدر کو گرفتار کرے۔سوڈان کے صدر عمر البشیر دارفور تنازع میں ہونے والے جنگی جرائم کے الزام میں مطلوب ہیں۔بین الاقوامی عدالتِ جرائم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انھیں حراست میں لینے کی ’کوئی کوشش رائیگاں نہیں‘ جانے دینی چاہیے۔
تاہم ایس اے بی ای نیوز آن لائن کے مطابق سوڈانی صدر کے جوہانسبرگ پہنچننے پر جنوبی افریقی حکام نے ان کا استقبال کیا ہے۔سوڈانی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی صدر کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر اہم حکومتی اہلکاربھی ہیں۔واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالتِ جرائم اور ایفریقن یونین کے درمیان تناوٴ کی کیفیت ہے اور کچھ کا خیال ہے کہ افریقیوں کو نامناسب طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.