انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت (کل) ہوگی
اتوار 14 جون 2015 17:03
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت (کل) پیر کو ہوگی، سیکرٹری وزارت داخلہ شاہد خان مارک سیگل کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے بارے عدالت کو آگاہ کرینگے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے ایوب مارتھ نے گزشتہ سماعت کے موقع پر بے نظیر بھٹو قتل کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے وزارت داخلہ کی دی گئی ہدایات اور پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری داخلہ شاہد خان کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15جون تک ملتوی کی تھی ۔
خصوصی عدالت اس کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دے چکی ہے ۔سیکرٹری داخلہ شاہد خان (آج)پیر کو ہونیوالی سماعت میں عدالت کو وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک کی گئی کوششوں اور پیشرفت سے آگاہ کریں گے ۔مزید قومی خبریں
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
-
منظم جدوجہد سے ہی عوام کوحقوق ملیں گے، حق کے لیے زبردست مزاحمت کرنا ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
9 ماہ میں بھاری شرح سود پر لیا گیا قرضہ جی ڈی پی کا 37 فیصد تک پہنچ گیا
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.