تبلیسی میں شدید سیلاب کے باعث 12افراد ہلاک ‘ درجنوں بے گھر
پیر 15 جون 2015 12:34
تبلیسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وسط ایشیائی ریاست جارجیاکے دارالحکومت تبلیسی میں شدید سیلاب کے باعث 12افراد ہلاک ‘ درجنوں بے گھرہوگئے ہیں جبکہ وزیراعظم عراکلی گریبشویلی نے سیلاب کی وجہ سے چڑیا گھر سے بھاگنے والے خطرناک جانوروں سے محفوظ رہنے کیلئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ چڑیاگھرسے بھاگنے والے جانوروں میں8شیر، متعدد چیتے، ریچھ، دریائی گھوڑے اور 20 بھیڑیے شامل ہیں۔
ایک دریائی بھینسے کو مرکزی چوراہے پر بے ہوش کرنے والی بندوق سے نشانہ بناکر پکڑاگیا دوسرے جانوروں میں سے بھی 12 کو ماردیا گیاہے تاہم ابھی تک واضح نہیں کہ مزید کتنے جانورلاپتہ ہیں۔ ہیلی کاپٹرزکے ذریعے امدادی کارروائیوں اور تلاش کاعمل جاری ہے ‘ امدادی کارکن زیرآب آنے والے گھروں میں پھنسے ہوئے لوگوں کوتلاش کررہے ہیں۔(جاری ہے)
جارجیا کے صدرنے متاثرہ شہرکادورہ کیا اورہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
شہرکے میئر ڈیوت نارمانیا نے بتایا کہ صورت حال بہت خراب ہے، ہلاک ہونے والے افرادمیں چڑیاگھرکے2 ملازمین بھی شامل ہیں۔کئی گھنٹوں کی بارش کے بعددریائے ویری کے کنارے ٹوٹ گئے جس سے آنے والے سیلاب سے ایک کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکاہے۔ شہرمیں ہزاروں لوگ بغیربجلی اور پانی کے رہنے پر مجبور ہیں، بڑی سڑکیں تباہ ‘سیکڑوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.