کپاس کی فصل کیلئے مناسب پانی انتہائی ضروری ہے، پانی کی کمی و زیادتی کی وجہ سے کپاس کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں؛ڈی جی ایگری کلچرل ریسرچ پنجاب ڈاکٹر عابد محمو د
پیر 15 جون 2015 14:27
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے د ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچرل ریسرچ پنجاب ڈاکٹر عابد محمو د نے کہا کہ کپاس کی فصل پانی کے معاملے میں بڑی حساس ہے، پانی کی کمی اور زیادتی کی وجہ سے کپاس کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اچھی زمین میں عام طور پر موسمی حالات اور کپاس کی ظاہری علامات کو مد نظر رکھتے ہوئے آغاز سے لے کر شروع اکتوبر تک کم از کم پانچ تا چھ دفعہ آبپاشی کی سفارش کی جاتی ہے۔
پانی کا صحیح استعمال پودے کی ضرورت اور زمین کی ساخت کو سامنے رکھ کر کریں۔ آن لائن کے مطابق ان خیالات اظہار انہوں نے پنجاب میں کپاس کاشت مکمل ہونے اور فصل کی بہتر دیکھ بھال بارے شعبہ کپاس کے ماہرین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
ڈاکٹر عابد محمو نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ فصل کپاس کی آبپاشی صرف اس وقت کریں جب فصل کو پانی کی ضرورت ہو۔
ڈرل کاشتہ فصل کو پانی زمین کی خاصیت، پودے کی علامات اور موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے لگائیں۔ جب فصل کپاس کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے تواس کے پودے مختلف علامات ظاہر کرتے ہیں۔ کھیت کے اونچے اور کلراٹھے حصوں پر پودوں کا رنگ کھیت کے باقی پودوں کی نسبت گہرا سبزنظر آنے پر فصل کو دو تین دن کے اندر پانی لگائیں اسی طرح جب کچھ پودوں کی چوٹی کے نزدیک پھول نظر آنا شروع ہوجائیں توبھی فصل کو پانی لگا دیں۔ پودوں کی چوٹی کے نزدیک صرف ڈوڈیاں (گڈیاں) نمایاں نظر آنی چاہئیں ۔کپاس کا پودا جیسے جیسے قد کرتاہے تو نیچے سے تنے کا رنگ سرخی مائل ہونا شروع ہوجاتا ہے اور یہ رنگ پودے کی چوٹی کی طرف بڑھتا ہے جہاں یہ رنگ ختم ہوتا ہے وہاں سے چوٹی تک تنا 5-4 انچ سبز ہونا چاہئے۔ اگر 4 انچ سے کم ہو تو فصل کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر تنا 5 انچ سے زیادہ سبز ہے تو فصل پانی کی زیادتی کی وجہ سے غیر ضروری بڑھوتری کا شکار ہو جاتی ہے۔پانی کی کمی کی صورت میں گانٹھوں کا درمیانی فاصلہ بھی کم ہوجاتا ہے ایسی صورت میں پانی لگانا بہت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ملتان، مظفر گڑھ اور دیگر علاقوں میں پری مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ کپاس کے مرکزی علاقوں میں کاشتہ فصل کپاس میں بارشوں کاپانی 24گھنٹے سے زیادہ دیر تک کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ اگر پانی 48گھنٹے کھڑا رہے تو پودے مرجھانا شروع کردیتے ہیں جس سے پیداوار میں کمی احتمال بڑھ جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.