افغانستان سیکورٹی فورسزکا آپریشن 83 طالبان جنگجو ہلاک ، 53 زخمی، طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے
آپریشن 9 صوبوں میں کیا گیا ،سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے 8 ٹھکانے تباہ کردےئے ، 53 دیسی ساختہ بم ڈیوائسز قبضے میں لے کر ناکارہ بنادیں ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد،ترجمان وزارت دفاع
پیر 15 جون 2015 15:49
کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے تازہ آپریشن کے دوران 83 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے ،سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے 8 ٹھکانے تباہ کردےئے ، 53 دیسی ساختہ بم ڈیوائسز قبضے میں لے کر ناکارہ بنادیں ۔
(جاری ہے)
پیر کوافغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان سیکورٹی فورسز نے ملک کے 9مختلف صوبوں میں سیکورٹی آپریشن کیے اس دوران عسکریت پسندوں کے 8 ٹھکانے تباہ کردےئے گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کابل،پکتیکا،قندھار،لوگر،سرائے پل،فرح،گوہر،ہرات اور ہلمند کے مختلف اضلاع میں کیا گیا ۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 53 دیسی ساختہ بم ڈیوائسز قبضے میں لے کر ناکارہ بنادیں۔آپریشن کے دوران طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.