پا کستان انجینئر نگ کو نسل کے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کودوران پولنگ بے ضا بطگیوں اور مبینہ دھا ندلی کی شکایات پرالیکشن ملتوی کر دیا گیا
پیر 15 جون 2015 16:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پا کستان انجینئر نگ کو نسل کے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کودوران پولنگ بے ضا بطگیوں اور مبینہ دھا ندلی کی شکایات پرالیکشن ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پا کستان انجینئر نگ کونسل کے تین سال بعد گزشتہ روز ہونے والے انتخابات لاہور سمیت پنجاب بھر کے متعدد پولنگ اسٹیشن پر مقرہ وقت سے ایک گھنٹہ تا خیر سے شروع ہوئے اور چار گھنٹے پولنگ کا سلسلہ جا ری رہا ۔
وائی فائی انٹر نیٹ کنکشن کی عدم دستیابی کے باعث با ئیو میٹرک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی جس باعث ووٹرز کو ووٹ کا سٹ کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑا ۔ لاہور سمیت اسلام آباد اور کراچی کے متعدد پو لنگ اسٹیشن پر متعدد ووٹرز کے نام بھی رجسٹر ڈ نہ تھے ۔(جاری ہے)
جبکہ متعدد پو لنگ اسٹیشن پر یہ شکایات بھی موصول ہو ئی کہ ووٹر کے ووٹ ڈالنے سے پہلے ہی کا سٹ ہو چکے تھے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ میں بے ضا بطگیوں کے باعث پولنگ کا عمل روک دیاگیا ۔دی انجینیئرز پا کستان کی جانب سے پا کستان انجینئر نگ کو نسل کے چئیرمین کے امید وار جا وید سلیم قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ انجینئر نگ کو نسل کے نئے انتخابی شیڈول سے پہلے موجودہ چئیر مین عبداقادر شاہ مستعفی ہوں کیونکہ انجینئر نگ کونسل کے آئین کے تحت نہ تو وہ تیسری مرتبہ چئیرمین کا الیکشن لڑ سکتے ہیں اور نہ ان کا بنایا ہوا الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرواسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت میں بائیومیٹرک کی آڑ میں الیکشن میں انجینئر ز کی جانب سے دھاندلی کی کو شش کی لیکن ہمارے حا میوں کے جوش و خروش کے خوف سے انہیں اپنی ہار نظر آگئی اور فوری طور پر الیکشن منسوخ کر دیے گئے ۔ان حالات میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ چئیر مین کو برطرف کر کے آزاد الیکن کمیشن اور اعلی عدلیہ کے جج کی زیر نگرانی الیکشن کروائے جا ئیں تا کہ باوقار پیشہ سے منسلک انجینئر ز اپنے لیے صحیح قیادت منتخب کر سکیںمزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.