یورپی ممالک میں اسرائیل مصنوعات کی خریدو فروخت پرپابندی کے باوجود اسرائیلی مصنوعات کی یورپی منڈیوں میں بھرمار
پیر 15 جون 2015 16:10
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) یورپی ممالک میں پچھلے کچھ عرصے سے اسرائیل کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کارخانوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کی خریدو فروخت پرپابندی کے باوجود اسرائیلی مصنوعات کی یورپی منڈیوں میں بھرمار ہے اور لوگ دھڑ دھڑ ان مصنوعات کو خرید رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ اور یورپی ہائی کمیشن برائے خارجہ امور کی جانب سے کچھ عرصے قبل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی کارخانوں میں تیار ہونے والی اشیا کی خریدو فروخت روکنے کے لیے ان کی نشاندہی کے لیے خصوصی ’ٹیگ‘ لگانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس حوالے سے موثر قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مہم زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئی ہے۔
یورپی یونین کی ترجمان مایا کوسنیٹیچ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے مقبوضہ عرب علاقوں میں قائم کارخانوں میں تیار کی جانے والی اشیا کو یورپ میں فروخت کے لیے پیش کرنا اخلاقاً درست نہیں اور نہ ہی یہ یورپی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے تاہم یہ ایک حل طلب مسئلہ ہے جسے قانون اورآئین کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
یورپی یونین میں سول سوسائٹی کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے جاری مہمات نے کم سے کم سولہ یورپی وزرا کو یونین کی خارجہ امور کے سربراہ فیڈریکا موگرینی کے سامنے ایک مطالبہ پیش کرنے پر مجبورکیا۔
ان وزرا نے اپنے ایک مشترکہ مکتوب میں مسز موگرینی سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات پرپابندی کو موثر بنائیں کیونکہ اسرائیلی ریاست اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے یورپی صارفین کو بلیک میل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.