رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کا 13 رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا تجارتی وفد قطر اور بحرین کے لئے روانہ
پیر 15 جون 2015 16:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان کی سر براہی میں 13 رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا تجارتی وفد قطر اور بحرین کے لئے روانہ ہوگیا ہے ۔ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان نے روانگی سے قبل بتایا کہ چاول کا بر آمد کنندگان کا تجارتی وفد 15 13- جون تک پاکستانی چاول کی بر آمدات میں اضافے کے لئے قطر میں قطر چیمبر ز آف کامرس اور مختلف در آمد کنندگان کے ساتھ ملاقات بھی کرے گا ۔
انھوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد میں چاول کے اہم ترین بر آمد کنندگان شامل ہیں اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے یہ وفد قطر اور بحرین کا دورہ کر رہا ہے ۔(جاری ہے)
گزشتہ روز قطر میں پاکستانی سفیر نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔ انھو ں نے مزید بتایا کہ چاول کے بر آمد کنندگان کا یہ وفد 16-18 جون تک بحرین کا دورہ بھی کرے گا جس میں وفد کے اراکین بحرین چیمبر آف کامرس کے اراکین اور مختلف در آمد کنندگان کے ساتھ ملاقات اور بی ٹو بی میٹینگ بھی کریں گے جس سے پاکستانی چاول کو بڑی مارکیٹ میسر آنے کے روشن امکانات پیدا ہوسکتے ہیں ۔
کچھ سالوں پہلے قطر میں بڑی مقدار میں پاکستانی چاول بر آمد کیا جاتا تھا مگر اب پاکستانی چاول کو سخت مسابقت کا سامنا ہے۔ امید ہے کہ REAP کے تجارتی وفد کے دورے کے بعد قطر اور بحرین میں پاکستانی چاول کی بر آمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور برادر مسلم ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات نمایاں طور پر بہتری کی طرف گامزن ہوں گےمزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.