پاکستان میں سیاحت کی مارکیٹ کا حجم 200ارب روپے ہے ، ملک سے تقریباً 30لاکھ مسافر ہر سال بین الاقوامی سفر کرتے ہیں؛ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان
پیر 15 جون 2015 16:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان میں سیاحت کی مارکیٹ کا حجم 200ارب روپے ہے اور ملک سے تقریباً 30لاکھ مسافر ہر سال بین الاقوامی سفر کرتے ہیں۔ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹی اے اے پی) کے چیئرمین حنیف رنچ نے کہا ہے کہ ٹی اے اے پی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بہترین تشخص کو ابھارنے کیلیے پر عزم ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جہاں پر بے پناہ امکانات موجود ہیں جبکہ ملک میں نوجوان افرادی قوت کی کثیر تعداد رہائش پذیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی اے اے پی کے ارکان فضائی کمپنیوں کیلیے 95فیصد آمدنی پیدا کر رہے ہیں جبکہ اس علاوہ ایسوسی ایشن کے رکن ادارے حکومتی خزانے میں بھی خاطر خواہ ٹیکسز جمع کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کے فروغ سے قومی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف روز گار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا بلکہ اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.