سیکورٹیز کے نئے قانون میں سرمایہ کاروں کے تحفظ اور شفاف مارکیٹ کے قیام کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ ایس ای سی پی
پیر 15 جون 2015 18:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سیکورٹیز ایکٹ 2015میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کو اور شفاف کیپیٹل مارکیٹ کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے موٗثر اقدامات ؛اور ضروری قانون سازی کی گئی ہے۔ نئے ایکٹ میں ان سائڈٹریڈنگ کو ایک زیر تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے جس پر مجرم کوتین سال قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے زیر تحت کراچی ااسٹاک ایکس چینج میں نئے منظور شدہ سیکورٹیز ایکٹ 2015پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔
ایس ای سی پی کے نمائندوں نے نئے ایکٹ کے چیدہ چیدہ نعقات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے قانون میں سرمایہ کاروں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ سیکورٹیز کا نئے قانون میں سیکورٹیز مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لئے بین الاقوامی معیارات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔(جاری ہے)
یا د رہے کہ سیکورٹیز ایکٹ 2015مئی 2015سے نافذ العمل ہے ۔ نئے قانون آنے کے بعد سیکورٹیز ایکٹ 1969کالعدم قرار دیا جا چکاہے۔
سیکورٹیزکے پرانے قانون میں ایس ای سی پی کے پاس سرمایہ کاروں کے تحفظ اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے اختیارات ناکافی تھے جبکہ پرانے قانون میں ایس ای سی پی کی جانب سے عائد کئے گئے جرمانے اوردیگر فیسوں کی ریکوری، اسٹاک ایکس چینجوں کی ذمہ داریوں اور اسٹاک مارکیٹ کا سسٹم آڈٹ کرنے کے لئے بھی کوئی میکنزم موجود نہیں تھا جبکہ نئے سیکورٹیز ایکٹ میں ان تمام کے لئے تفصیل سے الگ الگ اسباق بنائے گئے ہیں۔ سیکورٹیز کے نئے قانون میں اسٹاک ایکس چینج اور اسٹاک بروکروں کے فرائض اور ذمہ داریوں اور حقوق کو الگ الگ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹیز ایکس چینج اورفیوچر ٹریڈنگ ایکس چینج کی فنکشن کو مکمل طور پر الگ الگ کر دیا گیا ہے۔نئے قانون میں ااسٹاک ایس چینجوں کو ایس ای سی پی کی منظوری سے اپنے رولز بنانے کی اجازت بھی دی گئی ہے جبکہ بروکر ایجنٹوں کے تصور کو سرمایہ کاروں کے نمائندوں کے تصور سے تبدیل کر دیا گیا ہے جس میں سرمایہ کاروں کے نمائندوں کے حقوق و ذمہ دارویوں کو تفصیلا بیان کر دیا گیا ہے ۔ اسٹاک مارکیٹ میں فراڈ اور بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لئے ان سائڈ ٹریڈنگ ، فرنٹ رننگ کو قابل تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے جس کے ثابت ہونے پر مجرم کو تین سال تک قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی ۔ نئے قانون میں اسٹاک مارکیٹ میں ہونے والی ممکنا بے ضابطگیوں اور دیگراصطلاحات کی تفصیلا تشریح بھی کر دی گئی ہے۔ امید کی جاتی ہیب کہ نیاقانون پاکستان میں سرمائے کی منڈی کے فروغ کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.