سزائے موت کے منتظر مجرم کو تختہ دار پر چڑھائے جانے سے ایک روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے مجرم کے نفسیاتی مریض ہونے کے باعث اسکی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے احکامات جاری کردئیے
پیر 15 جون 2015 18:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سزائے موت کے منتظر مجرم کو تختہ دار پر چڑھائے جانے سے ایک روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے مجرم کے نفسیاتی مریض ہونے کے باعث اسکی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق مجرم خضر حیات کو2003 میں قتل کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔
(جاری ہے)
تمام عدالتوں سے رحم کیاپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کردئیے گئے اورمجرم کو16جون کو پھانسی دینے کی تاریخ طے کی گئی ۔
گزشتہ روز مجرم کے لواحقین کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی کہ مجرم جیل میں رہ کر نفسیاتی مریض بن چکا ہے ۔ قانون کے مطابق سزائے موت پر عملدرآمد کرنے سے قبل مجرم کا مکمل صحت یاب ہونا ضروری ہے۔ مجرم کی جانب سے پیش ہونے والی وکیل خاتون مریم حق پیش ہوئی ۔ ہائیکورٹ نے مجرم حضرحیات کی سزائے موت پر عملدرآمد کو مئوخر کرنے کے احکامات جاری کردئیےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.