مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد قبضہ کیس، وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ( ن ) کو نوٹس جاری کر، جواب طلب
پیر 15 جون 2015 18:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد پر قبضہ سے متعلق کیس میں دائر متفرق درخواست پر وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ( ن ) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گزشتہ روز جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل ایک رکنمی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے وکیل قوسین مفتی جبکہ مسلم لیگ ( ق) کی جانب سے وکیل عبدالرزاق عدالت میں پیش ہوئے ۔
ایڈووکیٹ عبدالرزاق نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور سابق صدر پرویز مشرف کے مابین جلاوطنی سے متعلق معائدے کی دستاویزات عدالت طلب کیں جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ہاؤس پر مسلم لیگ ( ق ) کی جانب سے قبضہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ۔(جاری ہے)
نواز شریف نے پرویز مشرف سے معاہدہ کر کے تمام معاملات طے کئے تھے جس کے تحت وہ اہلخانہ سمیت بیرون ملک چلے گئے تھے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ تمام دستاویزات منگوائی جائیں تو تمام باتیں منظر عام پر آجائیں گی ۔
بعدازاں عدالت نے متفرق درخواست پر وزیر اعظم نواز شریف سے بطور پارٹی سربراہ اور مسلم لیگ ( ن ) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ( ن ) 2010 میں دائر کیس میں موقف اختیار کیا ہے کہ مسلم لیگ ( ق ) نے پرویز مشرف کے دور میں وجاہت فورس کے ذرعیے مسلم لیگ ہاؤس پر قبضہ کیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.