ملزم شعیب شیخ ایف آئی اے اسلام آباد کو مطلوب ہے ،وفاقی وزارت داخلہ کا ایگزیکٹ کے سربراہ کو کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے صوبائی محکمے کوخط
پیر 15 جون 2015 21:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کی اسلام آباد منتقلی کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کر دیا گیا ہے ،محکمہ داخلہ سندھ ملزم کی ایف آئی اے اسلام آباد حوالگی کیلئے عدالت سے رجوع کرے گا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایگزیکٹ کمپنی کے سربراہ شعیب شیخ کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد میں درج مقدمے میں ملزم کی اسلام آباد منتقلی کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم ایف آئی اے اسلام آباد کو مطلوب ہے، لہٰذا اس کی اسلام آباد منتقلی کے انتظامات کئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ ملزم کو ایف آئی اے اسلام آباد کے حوالے کرنے کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرے گا۔ واضح رہے کہ شعیب شیخ کی حوالگی سے متعلق ایف آئی اے اسلام آباد نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا ہے جس کی روشنی میں وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ سے رابطہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.