کری پراجیکٹ، کرپشن میں رکاوٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو واپس ایف بی آر بھیجنے کی تیاریاں
ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نیاربوں کے کری پراجیکٹ پی ڈبلیو ڈی کو دینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منظوری کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا بنوں یونیورسٹی کی خاتون لیکچرار رومانہ کاکڑ ڈائریکٹر مانیٹرنگ، فلک شیر خان ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس،فتح خان دھمر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن تعینات
پیر 15 جون 2015 22:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وفاقی وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذیلی ادارے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن ( پی ایچ اے ) کے کری پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن میں رکاوٹ بننے والے ڈائریکٹر فنانس تفاخر علی اسدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اجمل سعید کو جبری طور پر واپس ان کے ادارے ایف بی آر میں بھیجنے کی تیاریاں کر لی گئیں ہیں وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی کے حلقے بنوں سے ڈیپوٹیشن پر متبادل کے طور پر تین افسران کو بلا لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کی جانب سے اپنے حلقے کے لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ( پی ایچ اے ) کے کری پراجیکٹ کو پی ڈبلیو ڈی کو دینے کی مخالفت کی پاداش میں ڈائریکٹر فنانس تفاخر علی اسدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اجمل سعید کو ڈیپوٹیشن کی مدت پوری کئے بغیر ہی ان کے ادارے ایف بی آر میں جبری طور پر واپس بیھجا جا رہا ہے جبکہ ان کے متبادل کے طور پر بنوں یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لیچکرار خاتون رومانہ کاکڑ کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ بنوں سے ہی تعلق رکھنے والے فلک شیر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور بنوں کے ہی فتح خان دھمر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون ونڈو آپریشن تعینات کر دیا گیا ہے خیال رہے کہ اربوں روپے کے کری پراجیکٹ کو پی ڈبلیو ڈی کو دینے اور اس کے باعث متوقع طور پر ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن پر ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منظوری کی سمری پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.