پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کرانا غلط فیصلہ ہوگا ‘صادق محمد
منگل 16 جون 2015 12:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) سابق ٹیسٹ اوپنر صادق محمد نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا افتتاحی ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کروانا ایک غلط فیصلہ ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین شہریار خان کی سربراہی میں اپنے ایک حالیہ بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کو یو اے ای میں کروایا جائے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بیان میں کہا کہ میرے خیال میں شہریار خان اور نجم سیٹھی کو اس حوالے سے دوبارہ سوچنا چاہیے اور اسے (پی ایس ایل کو) پاکستان میں منعقد کروانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے لیے زمبابوے کے کامیاب دورے سے فائدہ اٹھانے کا یہ بہترین وقت ہے جس سے پی ایس ایل سے متعلق سیکیورٹی خدشات دور ہوگئے ہیں۔صادق محمد نے کہا کہ ہمیں بھولنا نہیں چاہیے کہ ہم یو اے ای میں دنیا کی ٹیسٹ ٹیموں کو کھیلنے کے لیے دعوت دیتے رہے ہیں جس میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی بھی موجود ہوتے ہیں اس لیے وہاں بڑے اسٹارز کو بلالینا کوئی بڑی بات نہیں ہوگی سابق اوپنر نے کہا کہ زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد ہماری کوشش دیگر ٹیسٹ ٹیموں کو پاکستان آنے پر قائل کرنا ہونی چاہیے جو ہمارے نقطہ نظر سے سودمند ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.