پاک فوج نے دہشتگردوں سے جھڑپ میں زخمی افغان فوجی کو طبی امداد کیلئے خار ہسپتال منتقل کر دیا

منگل 16 جون 2015 19:01

پاک فوج نے دہشتگردوں سے جھڑپ میں زخمی افغان فوجی کو طبی امداد کیلئے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاک فوج نے دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے افغان فوجی کو طبی امداد کیلئے خار ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی فوجی کی مدد کیلئے افغان حکام نے پاکستانی فورسز سے درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے کارروائی کر کے دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے افغان فوجی کو طبی امداد کیلئے خار ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے۔ افغان حکام نے پاکستانی فو رسز سے زخمی فوجی کی مدد کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :