نیشنل ایکشن پلان کے تحت افغان مہاجرین کی پاکستان میں خریدی گئی جائیداد نیلام کرنے کا فیصلہ

افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ کی مدت میں توسیع پر پابندی عائد کردی گئی

منگل 16 جون 2015 22:24

نیشنل ایکشن پلان کے تحت افغان مہاجرین کی پاکستان میں خریدی گئی جائیداد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت افغان مہاجرین کی پاکستان میں خریدی گئی جائیداد نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ کی مدت میں توسیع پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ کی مدت میں توسیع پر پابندی عائد کرنے سمیت، مہاجرین کی پاکستان میں جائدادیں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاق نے صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ افغان مہاجرین کے اثاثوں اور ان کے عزیز و اقارب کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔مراسلے کے تحت حکومت پنجاب نے گیارہ سو جائیدادوں کی فہرست بنا کر بورڈ آف ریونیو کو ارسال کردی ہے۔ لاہور کے علاقے گلبرگ، اندرون شہر اور امین پارک راوی روڈ کی پر پراٹی اس لسٹ میں شامل ہے تاہم اب ان اثاثوں کی نیلامی کی جائے گا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کو نیلامی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :