کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے زمین دوست کھادوں کا استعمال یقینی بنائیں، زرعی ماہرین

بدھ 17 جون 2015 14:53

فیصل آباد ۔17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کاشتکار کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے زمین دوست کھادوں کا استعمال یقینی بنائیں کیونکہ سرسبز نائٹروفاس ، سر سبز کیلشیم امونیم نائٹریٹ وغیرہ کااستعمال کپاس کی فصل کیلئے انتہائی معاون ثابت ہواہے جس سے پیداوارمیں خاطر خواہ اضافہ بھی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ زمین دوست کھادوں کے استعمال سے خوراکی اجزاء کا ضیاع نہ ہونے کے برابر رہ جاتاہے اس طرح زمین کی افادیت میں اضافہ اور فصل کی بڑھوتری بھی تیز ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار زمین دوست کھادوں کے متناسب استعمال کیلئے اپنی اراضی کاتجزیہ بھی کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض اداروں کی جانب سے کسان دوست کیڑوں کے ساتھ زمینی تجزیہ کی لیبارٹریاں بھی قائم کردی گئی ہیں جس سے کاشتکاروں کی سہولیات میں اضافہ اور مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔