کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدایت کر دی

بدھ 17 جون 2015 14:54

فیصل آباد ۔17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ سخت گرمی میں کم وقفہ سے کپاس کو ہلکا پانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میں شام کے وقت پانی لگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ کاشتکارڈرل سے قطاروں میں کاشت کی گئی کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15ایام تک جبکہ پٹڑ یوں پر کپاس کی کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کاشتکار ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے کسی بھی قسم کی اطلاعات ، معلومات ، رہنمائی ، مشاورت حاصل کرسکتے ہیں ۔