پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے بلاول بھٹو زرداری سے انتخاب لڑ کر اسمبلی میں آنے کا مطالبہ کردیا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 جون 2015 23:01

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے بلاول بھٹو زرداری سے انتخاب ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 جون 2015 ء) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے بلاول بھٹو زرداری سے انتخاب لڑ کر اسمبلی میں آنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنماوَں نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخاب لڑ کر پارلیمنٹ میں آئیں اور اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوَں نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جہاں سے بھی چاہیں انہیں وہاں سے انتخاب لڑوایا جائے گا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجودہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو وزیر اعلی سندھ بنانے کی تجویز بھی دی گئی۔