ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالرزکی منظوری

جمعہ 19 جون 2015 20:17

ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالرزکی منظوری

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے پانچ سوملین ڈالرزکی منظوری دیدی۔ واشنگٹن میں جلیل عباس جیلانی اور ورلڈ بینک کی نائب صدر نے معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی نمو کو سپورٹ کرنے کے لیے ورلڈ بینک نے اضافی گرانٹ کے طور پانچ سو ملین ڈالرز کی منظوری دے دی۔ واشنگٹن میں ہونے والی ایک تقریب میں جلیل عباس جیلانی اور ورلڈ بینک کی نائب صدر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ارب ڈالرز کے منصوبے کی یہ دوسری قسط جاری کی گئی ہے۔ `

متعلقہ عنوان :