جاپان کا روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے 3.5ملین ڈالر کی مالی امداد کا اعلان

ہفتہ 20 جون 2015 12:25

جاپان کا روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے 3.5ملین ڈالر کی مالی امداد کا ..

ٹوکیو ۔20جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) جاپان نے برما کے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے 3.5ملین ڈالر کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاپان کے وزیر خارجہ فیومیوکیشیدا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جاپان ایشیاء میں مفاہمت کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جاپان میانمار سے نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کیلئے 3.5ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا جو کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور اس طرح کے دیگر عالمی اداروں کے ذریعے خرچ کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :