حکومت مخالف تقریر‘ زید حامد کو سعودی پولیس نے گرفتار کرلیا: برطانوی ویب سائٹ

ہفتہ 20 جون 2015 16:48

حکومت مخالف تقریر‘ زید حامد کو سعودی پولیس نے گرفتار کرلیا: برطانوی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون2015ء) پاکستانی دفاعی مبصر زید زمان حامد کی سعودی عرب میں گرفتاری کی تصدیق ہوگئی۔ برطانوی نیوز ویب سائٹ ”دی نیوز ٹرائب“ کی رپورٹ کے مطابق زید حامد کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ زید حامد کو مدعو کرنے والے ان کے میزبان نے سعودی حکام سے ان کے دورے اور تقریر کی اجازت نہیں لی تھی اور وہاں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شریک ہونے والے شخص نے ا ن کی گفتگو کے بارے میں جب حکام کو شکایت کی تو اس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے زید حامد کو تین ہفتہ قبل مکہ میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :