غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ طویل کئے جانے پرزونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی کا اظہار مذمت
ہفتہ 20 جون 2015 17:47
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے رمضان المبارک کے مہینے میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ طویل کئے جانے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل بجلی کی فراہمی سے متعلق بلند و بانگ دعوے کئے اور دوران سحر و افطار لو ڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کی پوری قوم کو یقین دہانی کروائی گئی۔
لیکن وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ مزید طویل ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نت نئے ٹیکسوں سے مزین بجلی کے بلوں کی مکمل ادائیگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ کسی طور تھمنے میں نہیں آرہا ہے ۔(جاری ہے)
اور ہر گذرتے دن کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل سے طویل ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث عبادات میں مصروف شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
نوید احمد قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کئے جانے کا فوری نوٹس لیا جائے اور متعلقہ افسران کو پابند کیا جائے کہ رمضان المبارک کے دوران خصوصاً سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کا تعطل روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
میئر کراچی کی 25افسران کو محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن کے ایم سی میں بطور انسپکٹر تعینات کرنے کی منظوری
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
مہنگائی نے مزدور اور غیر مزدور کی تفریق ختم کر دی :خرم نواز گنڈاپور
-
سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا،قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مجوزہ قانون کا مسودہ پیش کیا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.