Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں غلط لوگوں کو ٹکٹ دینے کا اعتراف کرلیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جون 2015 20:46

عمران خان نے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں غلط لوگوں کو ٹکٹ دینے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 جون 2015 ء) عمران خان نے خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں غلط لوگوں کو ٹکٹ دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں غلط لوگوں کو ٹکٹ دینے کا اعتراف کرلیاہے۔ عمران خان خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ بہت باشعور ہیں، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف نے جہاں جہاں غلط لوگوں کو ٹکٹ دیے وہاں عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو مسترد کرکے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کو ووٹ دے کر جتوا دیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات