ڈاکٹرذوالفقار مرزااپنی اہلیہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے

سندھ میں کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروایوں پر فوج، رینجرز اور وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ذوالفقار مرزا

ہفتہ 20 جون 2015 22:42

ڈاکٹرذوالفقار مرزااپنی اہلیہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کے ہمراہ دبئی پہنچ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جون۔2015ء) سندھ کے سابق وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے باغی رہنماڈاکٹرذوالفقار مرزااپنی اہلیہ اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ میں کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروایوں پر فوج، رینجرز اور وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں،کرپٹ لوگوں سے جلدجان چھوٹنے والی ہے۔انہوں نے کہاکہ جلد سندھ کے عوام کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے۔ بہت بڑے نام پھنسنے والے ہیں۔ جنہوں نے سندھ کے مظلوم عوام کا خون چوسا ہے۔ کرپٹ لوگوں سے جان چھوٹنے پر پورے سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ابھی تو شروعات ہے۔آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔

متعلقہ عنوان :