حکومت رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے‘عمران ممتازخان سیال
پیر 22 جون 2015 15:44
منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء )اسسٹنٹ کمشنر منچن آبادعمران ممتازخان سیال نے کہا ہے کہ حکومت رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے،ر مضان بازار کے قیام سے عوام کو اشیاء و خوردونوش سستے داموں مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاراور مساجد میں مکمل اورفول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کے جوان بازاروں ،مساجد ،رمضان بازاراور دیگراہم مقامات پربھرپورڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،ڈی ایس پی منچن آبادمحمد نوازسیال۔
اے سی منچن آباداور ڈی ایس پی منچن آبادنے اکھٹے رمضان بازارکا دورہ کیا،اشیاء کے معیاراورقیمتوں کو چیک کیاگیا،انہوں نے رمضان بازار کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں حکومتی ہدایات کے مطابق صارفین کو تمام تر اشیاء سستے داموں اور معیاری فراہم کی جائیں اور اشیاء خوردونوش کی سپلائی میں ہرگز کمی نہیں آنی چاہئے،رمضان بازاروں کے قیام سے عوام کو اشیاء و خوردونوش سستے داموں مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور تاجران رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران منافع میں از خود کمی کر کے ثواب کمائیں۔ اے سی عمران ممتازسیال نے اس موقع پر کہا کہ رمضان بازارکی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں اورشکایات سیل کے ذریعے صارفین کی مکمل شکایات کا ازالہ کیاجارہاہے ،فائر برگیڈٹی ایم اے اورایمبولینس محکمہ ہیلتھ کے عملہ کے ساتھ ہر وقت رمضان بازارمیں موجودہے تاکہ رمضان بازار میں آنے والے صارفین کومکمل سہولیات فراہم کی جاسکیں ،رمضان بازارخادم اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کا اہم اقدام ہے ، سیکورٹی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی ایس پی منچن آبادمحمد نوازسیال نے کہاکہ رمضان بازاراور مساجد میں مکمل اورفول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ،پولیس کے جوان بازاروں ،مساجد ،رمضان بازاراور دیگراہم مقامات پربھرپورڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ،تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ رمضان المبارک میں تمام گشت کو یقینی بنایاجائے ،مساجد،رمضان بازار،شاپنگ سینٹراور مین بازاروں اور دیگر اہم مقامات پر پولیس اہلکارتعنیات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقع سے بچاجاسکے۔
مزید قومی خبریں
-
عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں‘وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب حکومت کا قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر فیس نہ لینے کا فیصلہ
-
صوابی پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
-
اسکول جانے والی بچیوں کو تنگ کرنے والا اوباش لڑکا گرفتار
-
پرویزالٰہی کے کیس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے ،غیرقانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے عون چودھری کی ملاقات، سیاسی امور پرتبادلہ خیال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
موجودہ کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ نہیں لے رہا، بجلی اور گیس کے بل بھی وزراء اپنی جیب سے دیتے ہیں، کسی غیر ملکی کو پاکستان کا قومی شناختی کارڈ جاری کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وفاقی وزیر قانون انصاف ..
-
توانائی کی مناسب قیمت پر بلاتعطل فراہمی حکومت کی ترجیح، موسمیاتی تبدیلیوں کوروکنے کے لیے بھی کام کرنا ہے، وفاقی وزیرِ پٹرولیم مصدق ملک
-
گزشتہ سال ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا ، خسارے میں بھی کمی آئی ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
کرغزستان سے 290 پاکستانی طلبا کو لے کر پہلی پرواز پشاورپہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.