Live Updates

عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں‘وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں دو مریضوں کی کامیاب اوپن پارٹ سرجری پر پاکستانی قوم کو مبارکباد

بدھ 22 مئی 2024 16:15

عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں‘وزیر صحت خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں دو مریضوں کی کامیاب اوپن پارٹ سرجری پر پاکستانی قوم کو مبارکباددی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے دو مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر نیو کارڈیک سنٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے پروفیسر احمد چوہدری اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے دو مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر پرنسپل پروفیسر محمد سلیم لغاری اور ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی خان کو بھی شاباش اور مبارکباد دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں نیو کارڈیک سنٹر رحیم یار خان، سندھ اور بلوچستان کے مریضوں کیلئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے کارڈیک سنٹر کا حال ہی میں دورہ کرکے آیا ہوں۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات