سری لنکا نے جے ایف 17 تھنڈر کے پہلے غیر ملکی خریدار ہونے کی تردید کردی
پاکستان اور چین دونوں نے لڑاکا جیٹ طیاروں کی دستیابی ظاہر کی ہے ٗ ترجمان سری لنکن فیصلہ
منگل 23 جون 2015 22:09
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) سری لنکا نے پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکا تیار کردہ لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے پہلے غیر ملکی خریدار ہونے کی رپورٹوں کی تردید کردی۔ سری لنکن اخبار’’ڈیلی مرر‘‘ کے مطابق سری لنکا نے کہاکہ غیر ملکی میڈیا میں آنے والی اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں کہ سری لنکا جے ایف تھنڈر کا پہلا غیر ملکی خریدار بن رہا ہے۔
سری لنکا فضائیہ نے لڑاکا جیٹ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔(جاری ہے)
سرلنکن فضائیہ کے ترجمان ونگ کمانڈر گھیان سنیورانتھنے نے اخبار کو بتایا کہ پاکستان اور چین دونوں نے لڑاکا جیٹ طیاروں کی دستیابی ظاہر کی ہے اور اور طیاروں کی دستیابی کی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ تاہم سری لنکن فضائیہ نے ان کی خریداری پر کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا۔
تائیوان کے اخبار ’’چائنہ ٹائمز‘‘ گروپ کی نیوز ویب سائٹ اور کچھ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ کیا گیا کہ سری لنکا جے ایف تھنڈریا خوفناک ڈریگن یا FC1-Xiaolong کے طور پر معروف طیارہ حاصل کرنے والا پہلا غیر ملکی ملک بن جائے گا۔ تاہم سری لنکن فضائیہ کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ایسی تمام خبروں کی تردید کردی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.