گیپکوکا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ، مزید 8 پکڑے گئے،2لاکھ 79ہزارکے ڈیٹیکشن بِل جاری

بدھ 24 جون 2015 22:56

گوجرانوالہ ۔24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ، مزید 8پکڑے گئے،2لاکھ 79ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ریجن بھر میں جاری حالیہ گرینڈ آپریشن کے دوران پکڑے جانے والوں میں رجب خاں ، سہیل احمد، مسیتے خاں، اللہ رکھی، سیّد مجاہد حسیں ا ور اقبال بیگم (کوٹ شاہاں)،علیہا فاطمہ (راجکوٹ)اور محمد اسلم کے نام شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران سست ، خراب میٹرز ، ڈائریکٹ کنڈے اور دیگر حربوں سے بجلی چوری کرنے والے8کنکشنز کو پکڑ کر2لاکھ79ہزار7سو17روپے کے ڈیٹیکشن بلز ڈال کر4 بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :