یہ آزمائش کا وقت ہے، آپ چاہیں تو میرا ساتھ چھوڑ دیں، لیکن چاہے کتنا ہی ظلم و جبر اختیار کیا جائے میں باطل کے آگے سر نہیں جھکاوں گا، ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کی اراکین سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جون 2015 11:15
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) : برطانوی اخبار بی بی سی کی ایم کیو ایم سے متعلق رپورٹ آنے کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم غریبوں اورمتوسط طبقہ کی واحدنمائندہ جماعت ہے جس کوکچلنے اورختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کیسا ہی ظلم وجبر اختیارکر لیا جائے ظالم اورباطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہردورمیں امن ومحبت کا پیغام دیا اورمحروم لوگوں کے حقوق کی بات کی لیکن ہمیں ہمیشہ ہی سے تعصب کانشانہ بنایاجارہاہے، اسی طرح کی نفرت اورتعصب نے ملک کو دولخت کردیا لیکن اس سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا گیا اورآج بھی اسی طرح کا تعصب برتاجارہا ہے. الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں نے پیسے اورلوٹ مارکی سیاست نہیں کی، اگر میں پیسے کمانے والا ہوتا تو آج میں ملک کا امیرترین انسان ہوتا، انہوں نے بتایا کہ میں ملک کاواحد رہنما ہوں جس کانہ توپورے پاکستان میں کوئی ذاتی گھرہے اورنہ ہی پوری دنیامیں کہیں کوئی جائیدادہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.