کراچی : گرمی کے باعث اموات کا سلسلہ جاری، اپوزیشن کا آج یوم سوگ منانے کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 جون 2015 10:46

کراچی : گرمی کے باعث اموات کا سلسلہ جاری، اپوزیشن کا آج یوم سوگ منانے ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) : کراچی میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا. جس کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں بجلی کی بندش اور کراچی میں گرمی کے باعث اموات پر آج وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جمعہ کو ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی پنجاب نے بھی کراچی میں لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر وفاقی حکومت کے خلاف آج احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختو نخوا میں متحدہ اپوزیشن نے بھی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل2 سال تک ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی، جبکہ اب بھی ملک کے95 فیصد سے زائد علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن بجلی پر لڑا جائے گا، بجلی دیں گے تو ووٹ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :