کویت ، مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، 13 نمازی شہید، 15 زخمی ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

زخمی قریبی ہسپتالوں میں منتقل ، بعض کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دھماکے سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا نمازجمعہ کی دوسری رکعت کے وقت حملہ آور بمبار اندر داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،متعدد افراد خون میں لت پت پڑتے تھے بعض کے چیتھڑے اڑ گئے تھے،عینی شاہد

جمعہ 26 جون 2015 17:34

کویت ، مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ، 13 نمازی ..

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) کویت میں مسجد امام الصادق میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں 13نمازی شہید اور 15 زخمی ہوگئے ،شدت پسند اسلامی تنظیم دولت اسلامیہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت شہر کے علاقے الصوابر میں اہل تشیع کی مسجد امام الصادق میں جمعہ کی نماز ادا کی جارہی تھی کہ اس دوران زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 نمازی شہید اور 15 زخمی ہوگئے ۔

ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ مسجد میں نمازجمعہ کی دوسری رکعت کے وقت حملہ آور بمبار اندر داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد خون میں لت پت پڑتے تھے جبکہ بعض کے چیتھڑے اڑ گئے تھے۔دھماکہ اتنا شدید تھاکہ اس کے نتیجے میں مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچااور ہر طرف ملبے کے ڈھیر لگ گئے جس کے نیچے لاشیں بھی دب گئیں ۔

(جاری ہے)

زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا۔شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ داعش نے سعودی عرب اور یمن میں اہل تشیع کی مساجد میں ہونے والے بم دھماکوں کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :