`پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ صفائی کے ناقص انتظامات پر فضل سویٹ سے نمونہ جات لیکر لیبارٹری بھجوا دئیے`

ہفتہ 27 جون 2015 18:48

`پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ صفائی کے ناقص انتظامات پر فضل سویٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں داتا گنج بخش ٹاؤن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فضل سویٹس کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مار کر صفائی کے انتظام حفظان صحت کے منافی انتظامات ‘ فریزر میں گندگی اور اشیائے خوردونوش پر مکھیوں کی بھرمار ‘ نمونے جات حاصل کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

سیفٹی فوڈ آفیسر ندیم ڈوگر نے کہا کہ جیل روڈ پر واقع فضل سویٹس کے پروڈکشن یونٹ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر صفائی کے ناقص انتظامات اور مٹھائیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کیخلاف دیکھا پایا۔ نمونہ جات لیبارٹری کو بھیجوائے ہیں۔