طاہر القادری تقریباً چار ماہ بعد کل برطانیہ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے ، استقبال اور سکیورٹی کی تیاریاں مکمل
پنجاب حکومت کا فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان ،عوامی تحریک نے حکومت سے سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا پنجاب پولیس پر اعتماد نہیں ،قریب بھی نہیں آنے دینگے ، طاہر القادری ائیر پورٹ سے کارکنوں کے جلوس میں ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے ‘ ترجمان ن
اتوار 28 جون 2015 13:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری تقریباً چار ماہ بعد کل ( پیر) برطانیہ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے ، عوامی تحریک نے استقبال سمیت اپنے طور پر سکیورٹی کی تیاریاں مکمل کرلیں ، ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ،ڈاکٹر طاہر القادری کارکنوں کے جلوس میں مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ائیر پورٹ سے ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے آج بروز پیر صبح سات بجے برطانیہ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچیں گے۔ ائیر پورٹ پر عوامی تحریک کے مرکزی رہنمااور کارکن ان کا پرتپاک استقبال کریں گے جبکہ ہم خیال جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی ائیر پورٹ آمد متوقع ہے ۔(جاری ہے)
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان حفیظ چوہدری نے ڈاکٹر طاہر القادری کے روٹ کے حوالے سے بتایا کہ عوامی تحریک کے سربراہ کارکنوں کے جلوس کے ہمراہ ائیر پورٹ سے بھٹہ چوک ،غازی روڈ،چونگی امر سدھو،کوٹ لکھپت،اکبر چوک سے ہوتے ہوئے ادارہ منہاج القرآن پہنچیں گے ۔
عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب حکومت سے کسی بھی طرح کی سکیورٹی نہیں مانگی گئی ،پنجاب پولیس پر اعتبار نہیں اور اسے قریب بھی نہیں آنے دیں گے ،اپنے طو ر پرسکیورٹی انتظامات کر لئے ہیں۔ ڈی سی او کو صرف عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے روٹس بارے پیشگی آگاہ اور انہیں کلیئر کرانے کی درخواست دی ہے اور اس میں کہیں بھی سکیورٹی کا ذکر نہیں۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کو وطن واپسی پر مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کااعلان کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.