گرمی کے باعث کراچی میں ایئرکنڈیشنر اور فریج کے دام آسمان پر
اتوار 28 جون 2015 16:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) کراچی میں گرمی کا دس سالہ ریکارڈ ہی نہیں ، ایئر کنڈیشنر اور فریج کی قیمتوں کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئیاور مسئلہ صرف دْگنے داموں کا نہیں، یہ دونوں چیزیں مارکیٹ سے شارٹ ہیں اور انہیں خریدنے کیلئے شہریوں کو ایڈوانس بکنگ کرانی پڑرہی ہے۔
(جاری ہے)
اس بار کراچی میں ایسی گرمی پڑی کہ جینا آسان رہا نہ مرنا،گرمی نے انسانوں کے اس جنگل میں ایسی آگ لگائی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہزار سے زائد افراد کا دم نکل گیا،ایسے میں شہریوں کا دھیان گیا ایئر کنڈیشنر اور فریج کی طرف کہ یہی وہ جدید علاج ہے جو اس قدیم آفت کا توڑ کرسکتا ہے۔
قیمتوں میں دو گنا اضافے کے باوجود ان دونوں اشیا کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ دکانوں کا اسٹاک ختم ہوگیا اور اب خریداروں کو ایڈوانس بکنگ کرانی پڑرہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف گرمی نے نڈھال کیا تو دوسری طرف الیکٹرانک آئٹم کی قیمتوں نے پسینے چھڑوادیئے ہیں۔ اْدھر دْکانداروں کا موقف ہے کہ دام انہوں نے نہیں، کمپنیوں نے بڑھائے ہیں۔گرمی کی شدد تو اپنی جگہ ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی سے تنگ آکر دگنے داموں اے سی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.