حکومتی پالیسیاں ایس ایم ایز کی ترقی میں رکاوٹ ہیں ،بینکوں کی توجہ کا مرکز حکومتی قرضے اور بڑے صنعتی گروپ ہیں ، شاہد رشید
اتوار 28 جون 2015 16:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیاں چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبارکی ترقی کے راستہ میں رکاوٹ ہیں جبکہ بینک بھی انھیں نظر انداز کر رہے ہیں جس سے معاشی ترقی کا عمل رکا ہوا ہے۔بینکوں کی توجہ کا مرکز حکومت کو بھاری منافع پرقرضے دینا اور بڑے صنعتی گروپ ہیں جبکہ عوام کو کاروبار کو توسیع دینے کے مواقع سے محروم کیا جا رہا ہے۔
ان حالات میں مائیکرو فنانس بینکوں کا رول اہمیت اختیار کر گیا ہے جنھیں آگے آ کر اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ 90فیصد سے زیادہ کاروبار مائیکروفنانس کے زمرے میں آتے ہیں جبکہ زراعت کو چھوڑ کر 75فیصد نوکریاں بھی اسی شعبہ میں ہیں جس کا حصہ جی ڈی پی میں 30فیصدہے۔(جاری ہے)
چھوٹے اور درمیانے کاروبارغربت کے خاتمہ، روزگار کی فراہمی اور معاشرے میں مساوات کا بڑا زریعہ ہیں جنکے بغیر اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔
غریب عوام کی بھاری اکثریت بینکوں کی خدمات سے محروم ہیں جبکہ مرکزی بینک بھی زبانی جمع خرچ کو ترجیح دیتا ہے۔ سستے قرضے کی فراہمی ایک چیلنج ہے جسکے لئے مائیکرو فنانس بینکوں کو پالیسیوں پر نظر الثانی کرنا ہوگی۔ بینک غریب اور متوسط طبقہ کو کاروبار کے لئے قرض فراہم نہیں کرتے جو غربت کے خاتمہ کی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔ موجودہ خلاء کو موثر اورمتبادل بینکاری نظام سے پر کیا جا سکتا ہے ۔حکومت دیگر ممالک میں کامیاب مائیکروفنانس بینکوں اور ایس ایم ای قوانین کا جائزہ لے کر زمینی حقائق کے مطابق پالیسی مرتب کرے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.