سانحہ ماڈل ٹاؤن کا منصوبہ وزیر اعظم ہا ؤس میں بنا ،شہبا زشر یف نے اسکو عملی جامعہ اپنایا ہے ،جب تک حکمرانوں کو تختہ دار تک نہیں پہنچا لیتے اس وقت تک انصاف کی جنگ لڑتے رہیں گے
عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ملک واپسی کے بعد ا رہا ئش گاہ کے باہر پر یس کانفرنس
پیر 29 جون 2015 13:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) عوامی تحر یک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا منصوبہ وزیر اعظم ہا ؤس میں بنا اور شہبا زشر یف نے اسکو عملی جامعہ اپنایا ہے ‘جب تک حکمرانوں کو تختہ دار تک نہیں پہنچا لیتے اس وقت تک انصاف کی جنگ لڑتے رہیں گے‘قوم کے سپہ سالاروں اوررینجرز سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں اور ذمہ داروں کی گر فتاریوں کیلئے لاہور میں بھی آپر یشن کا مطالبہ کرتے ہیں ‘میں نے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء نے حکو مت سے کوئی ڈیل اور معاہدہ کیا اور نہ ہی کر یں گے ہمارے کارکنان غر یب ضرورہیں مگر بے غیر ت اور بے ضمیر نہیں ‘عمران خان سے جو تعلق ہے وہ ختم نہیں بلکہ آج بھی قائم ہے اور انکو شادی کی مبارکباد بھی دے چکاہوں ‘اگر نوازشر یف اور شہبا زشر یف کے اثر سے پاک جے آئی ٹی بنے گی تو ہم اسے مکمل تعاون کر یں گے موجودہ جے آئی ٹی تو خود ”قاتلوں “نے بنائی ہے جسکے ہم مکمل مستر دکرتے ہیں ‘کراچی میں1500افراد کی ہلاکت پر حکمرانوں کو مستعفی ہو جانا چاہیے مگر بے حس حکمران اقتدار چھوڑنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ ان میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کوقتل کر نے کے معاملے کو حتمی شکل لاہور میں ہونیوالی16جون کی میٹنگ میں دی گئی اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاون کی باقاعدہ منصوبہ بندی وزیر اعظم ہا ؤس میں تیار کی گئی جسکے بعد وزیر اعظم نوازشر یف کے بھائی شہبا زشر یف نے اپنے وزیروں اور پو لیس والوں کے ساتھ ملکر 14بے گناہ افراد کوقتل اور100کے قر یب کو زخمی کر دیا اور آج تک ان لوگوں کو انصاف نہیں مل سکا ۔
انہوں نے کہا کہ شر یف برداران درندہ صفت حکمران ہے جنہوں نے پو لیس کو بے گناہوں کا قتل کر نے کی اتھارٹی اور لائسنس دے رکھا ہے اور اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دیا جا تا اور ذمہ داروں کے خلاف کا روائی ہو تی تو ڈسکہ میں وکلاء اور روالپنڈی میں پو لیس کے ہاتھوں2بھائیوں کا قتل نہ ہو تا مگر جب پو لیس والے خود قتل کر کے پھر خود ہی ایف آئی آر درج اور خود ہی چالان عدالتوں میں پیش کر یں گے تو پھر لوگوں کو انصاف کیسے ملے گا ؟پاکستان میں آج تک پو لیس اور ریاست دہشت گردی کر نیوالوں کو سزا ملی ہے اور نہ ہی آئندہ انکو سزا ملے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.