ایف آئی اے اور نیب کا آصف زر داری کے قریبی عزیز کی رہائش گاہ پر چھاپہ ‘ سات ایمبولینسز بر آمد کرلیں
پیر 29 جون 2015 16:21
نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایف آئی اے اور نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی عزیز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر سات ایمبولینسز برآمد کر لیں ، ان ایمبولینسز کو مسافر وین میں تبدیل کر کے مختلف روٹس پر چلایا جا رہا تھا تین ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
(جاری ہے)
خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے اور نیب کی اعلیٰ سطح ٹیم نے نواب شاہ کے علاقے غلام حیدر شاہ کالونی میں پیپلزپارٹی کی با اثر سیاسی شخصیت کے گھر پر چھاپہ مار کر ایمبولینسز برآمد کر لی ہیں ۔
علی حسن زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی عزیز اور انتہائی با اثر سیاسی شخصیت ہیں ۔ ایمبولینسز اور ملازمین کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ایمبولینسز 2010 کی طوفانی بارشوں اور بد ترین سیلاب کے دوران متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد پہنچانے کیلئے وفاقی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو دی تھیں ۔ بطور عطیہ ملنے والی ایمبولینسز میں موجود لاکھوں روپے کا ابتدائی طبی سامان نکال کر انہیں مسافر وین میں تبدیل کر کے مختلف روٹس پر چلایا جا رہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
-
عمران خان کی عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل: خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
9 مئی جلا ئوگھیرائو کیس میں اسد عمر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.