2013ء کے انتخابات (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن نے مل کر لڑے، منظم دھاندلی کو ثابت کریں گے، آر اوز نے کئی حلقوں میں امیدواروں کو نہیں آنے دیا، جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو دھاندلی کبھی بھی سامنے نہ آتی، ایم کیو ایم دہشت گردی میں ملوث ہے، الطاف حسین نے دہلی کانفرنس پاکستان کے قیام کو برصغیر پر ظلم قرار دیا تھا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لاہو ر میں کارکنوں سے خطاب
پیر 29 جون 2015 21:32
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات مسلم لیگ (ن) اور الیکشن کمیشن نے مل کر لڑے، ہم انتخابات میں ہونے والی منظم دھاندلی کو ثابت کریں گے، آر اوز نے کئی حلقوں میں امیدواروں کو نہیں آنے دیا، جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو دھاندلی کبھی بھی سامنے نہ آتی، ایم کیو ایم دہشت گردی میں ملوث ہے، الطاف حسین نے دہلی کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان کا بننا برصغیر پر ظلم ہے، پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے ایم کیو ایم کے خلاف آواز اٹھائی۔
وہ پیر کو لاہور میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں دھاندلی کے خلاف 126 دن دھرنا دیا، اب ہم ثابت کریں گے کہ انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی اور 2013ء کا انتخاب (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن نے مل کر لڑا اور ثابت کیا کہ اڑھائی کروڑ بیلٹ پیپرز کا کوئی ریکارڈ نہیں جس کا جتنا دل چاہے، اتنے زائد بیلٹ پیپر منگوالے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.